ہمارے بچوں کی جگہ اور تنگ نہ کریں !!
برمنگہم سٹی کونسل کنگز ہیتھ سکول کو چار (۴) فورم سکول بنانا چاہتی ہے. اب ہر سال میں تین کلاسز ہیں اور پھر ہر سال میں چار کلاسز ھوں گی.جس سے دو سو دس (۲۱۰) سٹوڈنٹس کا اضافہ ھو گا.
سٹی کونسل دو (۲) منزلہ عمارت جس میں آٹھ (۸) کمرے ھونگے بچوں کے کھیلنے کے میدان میں بنانا چاہتی ہے.جس سے بچوں کے کھیلنے کی جگہ اور بھی کم ھو جائے گی.
سکول کی عمارت اور کھیلنے کا میدان پہلے ھی تنگ ہے,سکول میں بچوں کی زیادہ تعداد اور عمارت کی تنگی کے باعث ھمارے بچوں کو کھانے کا وقفہ بہت کم ملتا ہے ,اسمبلی کے لیے جگہ بھی تنگ ہے .
دو سو دس (۲۱۰) بچوں کو سکول چھوڑتے وقت اور گھر لے جاتے وقت سکول کے گرد ٹریفک میں بھی اضافہ ھو گا. بچوں کی تعداد بڑھانے سے ان مشکلات میں اور بھی اضافہ ھو گا نہ کہ کوئی بہتری آئیگی.
جس کی وجہ سے ہم اس کے خلاف ہیں.
مہربانی فرما کر آج درخواست پر دستخط کرنا نہ بھولیئے جو کھیلنے کے بڑے میدان یا نرسری اور ریسپشن کے کھیلنے کی جگہ ھو گی
شکریہ !!!